پنجگور ،پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار، منشیات بر آمد

پنجگور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجگور پولیس کی مختلف کاروائیوں کے دوران ایک شخص گر فتاربھا ری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ایس پی پنجگورعنایت اللہ بنگلزئی کی ہدایت پر پنجگور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش اشفاق ولد خدارحم قوم بلوچ سکنہ خدابادان پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 5سو10گرام چرس اور 18 گرام شیشہ برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 31/2023 بجرم زیر دفعہ 9(1)3/A- 9(1)3/B پولیس تھانہ سٹی میں درج کر دیااور ملزم بالا کے انکشاف کرنے پر مشہور بدنام زمانہ سعید ولد امام بخش سکنہ خدابادان پنجگور اور مشہور بدنام زمانہ عبد الوہاب ولد منظور سکنہ خدابادان پنجگور کے گھر پر چھاپے مارے گئے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اور ملزمان کے گھر سے منشیات از قسم ہیروین برآمد کرکے مقدمہ فرد نمبر 32/2023 بجرم زیر دفعہ 9(1)6/B پولیس تھانہ سٹی میں درج رجسٹر کیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں