کوئٹہ اےئر پورٹ کے نئے رن وے کی تعمیر سستی روی کا شکار، اندرون ملک پروازیں متاثر

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ انٹرنیشنل اےئر پورٹ کے نئے رن وے کی تعمیر کا کام سستی روی کا شکار ، پاکستان کا کنکریٹ سے بننے والا سب سے بڑا رن وے اب اپریل کے آخر میں مکمل اور فعال ہوگا۔ سول ایوی ایشن کوئٹہ کے حکام کے مطابق کوئٹہ انٹرنیشنل اےئر پورٹ کے نئے رن وے کی تعمیر کا کا م 2020میں شروع کیا گیا جسے تین مرحلوں میں مکمل ہونا تھا تاہم پہلے کورونا وائرس اور اس کے بعد گزشتہ سال بارشوں کے باعث سیلاب کی وجہ سے اکتوبر میں مکمل ہونے والا رن وے تاخیر کا شکار ہو ا جسے رواں سال فروری میں مکمل کیا جانا تھا تاہم گزشتہ سال دسمبر اور رواں بر س جنوری کے مہینوں میں شدید سردی کی وجہ سے کنکریٹ سے بننے والے رن وے کا کام ایک بار پھر سے تاخیر کا شکار ہوا جو اب اپریل کے آخر میں مکمل ہوگا ۔حکام نے بتایا کہ رن وے کا کام 90فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ رن وے پر نائٹ آپریشن کے لئے لگائی جانے والی لائٹس جو کہ بیرون ملک سے ایمپورٹ کی گئی ہیں کی ایل سیز (لیٹر آف کریڈیٹ ) حکومتی پابندی کی وجہ نہ کھلنے کی وجہ سے یہ لائٹس ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہیںجن سے رن وے مکمل ہونے کے بعد نائٹ آپریشن کسی حد تک متاثر ہونے کا امکان ہے ۔حکام نے بتایا کہ کوئٹہ اےئر پورٹ پر نئے تعمیر کئے جانے والے رن وے کی لمبائی 1200فٹ جبکہ چوڑائی 150فٹ ہے جس پر بوئنگ 777طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے اور یہ پاکستان کا کنکریٹ سے بننے والا سب سے بڑا رن وے ہے ۔ سول ایوی ایشن حکام سے جب پوچھا گیا کہ رن وے کی تاخیر کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر اور اس سے مسافروں کر پریشانی کا سامنا ہے تو انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ سے 6اےئر لائنز آپریٹ کر رہی ہیں جن میں 2غیر ملکی ائےر لائنز بھی ہیں دونوں غیر ملکی اےئر لائنز کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے تاہم پی آئی اے سمیت چار مقامی اےئر لائنز کی پروازیں بارہا منسوخ کردی جاتی ہیں۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق متبادل رن پر صرف جد ید آئیایل ایس سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے پروازیں منسوخ کی جاتی ہیں جبکہ اس سسٹم کے بغیر بھی جہاز متبادل رن پر 5سے 6کلو میٹر کی حد نگاہ ہونے پر با آسانی لینڈ کرسکتا ہے جبکہ محکمہ موسمیات اگر کلیئرنس نہ دے تو جہاز آپریٹ نہیں کرتے ۔حکام کے مطابق اپریل میں رن وے کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ سے براہ راست حج آپریشن کیا جاسکے گا حج آپریشن کے دوران تمام اےئر لائنز بوئنگ 777طیارے رن وے پر اتارسکیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں