قومی اسمبلی دو تہائی اکثریت سے محروم، آئین میں ترامیم کی پوزیشن میں نہیں رہی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی بے دخلی کے بعد ایوان دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگیا۔ پاکستان کی پہلی قومی اسمبلی ہے جو آئین میں ترمیم کے لیے بے بس ہو کر رہ گئی۔ قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے 119 ارکان کے استعفوں کی منظوری اور ان کی نشستیں خالی قرار دینے کے نتیجے میں قومی اسمبلی دو تہائی اکثریت سے محروم ہو کر رہ گئی۔ قومی اسمبلی کے مجموعی ارکان کی تعداد 342 ہے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 119 نشستیں خالی ہوچکی ہیں اور ارکان کی تعداد 223 رہ گئی ہے جبکہ دو تہائی اکثریت کے لیے 228 ارکان کی موجودگی ضروری ہے، پاکستان کی پہلی قومی اسمبلی ہے کہ سنگین آئینی بحران پر ایوان دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگیا ہے اور آئین میں ترمیم کی پوزیشن میں قومی اسمبلی نہیں رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں