ہدایت الرحمن کی دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال، سراج الحق اور دیگر رہنماﺅں کی ملاقات

گوادر (بیورو رپورٹ) حق دوتحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا جوڈیشل حوالات گوادر میں دوسرے دن بھی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ مولانا ھدایت الرحمن بلوچ نے بھوک ہڑتال ان سے ملاقات پر پابندی لگانے کے بعد کیا ہے۔ تاہم جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے جوڈیشل حوالات جاکر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں