امریکا مظاہرہ: صحافی دوران رپورٹنگ گرفتار، امریکا میں اظہار رائے کی آزادی پر قدغن

نیو یارک: امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دور اقتدار اظہاررائے کی آزادی کے لیے بد ترین دور رہا ہے۔ اس کی تازہ مثال اس وقت سامنے آئی جب منی پولس میں مظاہروں کی کوریج کرنے والے صحافی کو لائیو رپورٹنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔سیاہ فام شخص کے قتل کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے باعث منی پولس میں شدید ہنگامہ آئی اور دھنگے فساد جاری ہیں۔ مظاہروں پر قابو پانے کے لیے ریاست میں نیشنل گارڈ کو تعینات کیا گیا ہے۔پولیس نے سی این این کے ایک صحافی کو اس وقت گرفتار کیا جو بھی براہ راست رپورٹنگ میں مصروف تھا اور دنیا بھر کے کروڑوں ناظرین صحافی کو گرفتار ہوتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔ صحافی اپنی گرفتاری کی وجہ پوچھتا رہا لیکن پولیس اہلکار خاموشی سے اسے ہتھکڑی لگا کر لے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں