ٹدی دل سے اربوں کا نقصان ہوچکا،جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں، ملک نصیر شاہوانی

کوئٹہ:زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئر مین بلو چستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرملک نصیر شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹڈی دل کی یلغار نے تباہی مچا کر رکھ دی ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے اس وقت صوبے میں 181ٹیمیں کام کررہی ہیں جو انتہائی کم ہیں لہٰذا ٹیموں کی تعداد 300سو تک بڑھائی جائے تاکہ ٹڈی دل کے روک تھام اور فصلات باغات کو مزید نقصانات سے بچا یا جاسکے محکمہ ایگریکلچر زراعت کے ساتھ موجود وسائل میں کام کررہی ہے مگر جنگی بنیادوں پر ٹڈی دل کی یلغار کو روکنے کیلئے مزید مشینری اسپرے،ادویات سمیت دیگر سہولیات فراہم کرئے چائنا سے مزید بم اسپرے خریدناانتہائی ضروری ہے این ڈی ایم اے بھی بلوچستان کے حوالے سے اقدامات مزید تیزکریں ایران سے ایک اور ٹڈی دل ریلا داخل ہونے کا خدشہ ہے بلوچستان میں ہی ٹڈی دل کا خاتمہ کر کے دیگر صوبوں کو بچا یا جاسکتاہے زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئر مین بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی،جنرل سیکرٹری عبدالرحمان بازئی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقہار آغا،ایگزیکٹیو ممبران کاظم اچکزئی،عبدلحکیم سمیت دیگر کی قیادت میں وفد نے سیکرٹری ایگریکلچرقمبردشتی اور ڈی جی ایگریکلچر مسعود بلوچ سے ملاقات کی جس دوران صوبے میں ٹڈی دل کی یلغار کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہ کیا کہ ٹڈی دل نے بلوچستان کے 31اضلاع کو متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا حکام نے زمینداروں کو یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان حکومت کے پاس جو بھی وسائل ہیں اسے بروئے کار لاکر اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ مزید بھی زمینداروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائینگے ملک نصیر شاہوانی نے کہا ہے کہ محکمہ ایگریکلچر زراعت کی جانب سے ٹڈی دل سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے اور ٹڈی دل کو روکنے کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں مگر ٹڈی دل نے بلوچستان میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے لہٰذا محکمہ ایگریکلچر زراعت کو اہنگامی بنیادوں پر مشینری خریدنے کے ساتھ افرادی قوت بڑھانی ہوگی اور اسپرے سمیت ادویات جلد خرید کر ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر آپریشن کرنے ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ چائنا سے مزید 21بم اسپرے خریدنے ہونگے اس وقت صوبے میں 181ٹیمیں کام کررہی ہیں جو انتہائی کم ہیں لہٰذا ٹیموں کی تعداد 300سو تک بڑھائی جائے تاکہ ٹڈی دل کے روک تھام اور فصلات باغات کو مزید نقصانات سے بچا یا جاسکے انہوں نے کہا ہے کہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایران سے ایک اور ریلا بلوچستان کی جانب داخل ہورہا ہے جس کی وجہ سے مزید نقصان کا خدشہ ہے لہٰذا این ڈی ایم اے کی جانب سے بھی بلوچستان میں ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کرنے ہونگے کیونکہ ٹڈی دل کو اگر بلوچستان میں ہی روک کر خاتمہ کیا جائے گا تو ملک کے دیگر صوبے بھی محفوظ رہ سکیں گے ورنہ دیگر صوبے بلوچستان کو اہداف بنا کر الزام لگائینگے انہوں نے کہا ہے کہ ٹڈی دل سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر باغات اور فصلات کو نقصان ہوا ہے جس میں گندم،ٹماٹر،آلو،پیاز،بینگن،کدو،سیب،خرمانی،آڑو،چیری کے باغات کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے ملک میں خوراک کی قلت بھی پیدا ہوسکتی ہے انہوں نے حکومت سے یہ امید رکھتے ہیں کہ ٹڈی دل سے زمینداروں کے ہونے والے نقصانات کے لئے حکومتی سطح پر ازالہ بھی کیا جائے کیونکہ موجودہ صورتحال اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے زمیندار بھی متاثر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں