کوئٹہ میں پھلوں سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام گرانفروشوں کے رحم و کرم پر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت میں پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ،عوام گرانفروشوں کے رحم و کرم پر،جمعہ کے روزمارکیٹ سروے کے مطابق کیلا درجن 80 سے 120، پپیتا کلو 160 سے 180 اور کھجور پاکستانی 260 سے 450 روپے فی کلو، سیب 220 سے 240 روپے فی کلو، مالٹا 150 سے 160 روپے، چیکو فی کلو 200 سے 220 روپے، اسٹرابیری ڈبہ 160 روپے جبکہ فی کلو 350 روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مرغی کا گوشت 800 اور 850 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ کوئٹہ میں اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کی پریشانیوں میں اضا فہ ،بکرے کا گوشت 1500اورچینی115روپے میں فروخت ہو نے لگی ۔ ہفتہ کو کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں فی کلو 15روپے اضا فے کے بعد چینی فی کلو 110 سے 115 روپے تک فروخت ہونے لگی جبکہ شہر میںبکرے کا گوشت 1500، بیل اور گائے کا گوشت 950، مرغی کا گوشت فی کلو 650 روپے ،پیاز فی کلو 200 روپے اور آٹا فی کلو 135 روپے تک فروخت ہونے لگا جس سے شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضا فہ ہو گیاہے ۔شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنڑول کمیٹیوں کو فعال بنا کر قیمتوں میں کمی لا نے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں