ڈیرہ اللہ یار، مختلف واقعات میں 7افراد زخمی

ڈیرہ اللہ یار (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اللہ یار میں مختلف واقعات میں 7افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کی جمالی بائی پاس کے مقام پر دو گروپوں میں معمولی تنازع کے باعث لڑائی جھگڑے کے دوران فریقین نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں گاڑی میںسوار چار افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے، ڈیرہ اللہ یار تھانہ کی پولیس نے دونوں واقعات کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں