بلوچستان کے مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں، قوم پرست جماعتوں نے نوجوانوں کو مایوس کیا، ماہرین

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں اور ماہرین تعلیم نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بلوچستان کے جوانوں کا اہم کردار ہے، قوم پرست سیاسی پارٹیوں نے جوانوں کو اچھے وژن کے بجائے مایوس کیا، بلوچستان میں بے تحاشہ وسائل ہیں اور مسائل کا حل باہمی اشتراکت کے ذریعے مذاکرات ہے، مایوسی پھیلانے والوں کو یہاں کے باسی تحقیق اور دلیل کے ذریعے پہچان چکے ہیں، تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، تعلیم یافتہ ممالک کی ترقی کا تعلیم سے پنہاں ہیں، بلوچستان قدرتی و معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ ہیں بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا اگر پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے بلوچستان کو خوشحال کرنا ہوگا‘ ان خیالا ت کا اظہار تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ حمید گل‘ نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ‘ وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن‘ سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور دیگر نے جامعہ بلوچستان میں امن وامان سے متعلق مفاہمتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات تحریک جوانان پاکستان طارق خان ترین‘ ملک قربان علی خان ترین اور دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجو دتھے‘انہوں نے کہاکہ قران کریم میں اللہ تعالی نے اتفاق اور یکجہتی سے رہنے کا حکم دیا ہے اور تفرقے سے روکھا ہے مگر یہاں قوم پرستی کو ہوا دیکر جوانوں کو تقسیم در تقسیم کیا جاتا ہے اور الزام ملکی اداروں کے جوانوں پر لگایا جاتا ہے جنہوں نے اس ملک کی بقاءو سلامتی کیلئے اپنی جانیں نچھاور کیے اور بے تحاشا قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دینگے انہوں نے کہاکہ افواج اور دیگر سیکورٹی اداروں کی وجہ سے آج بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال بحال ہوا ہے اور ملک کو کوئی آنچ آنے تک نہیں دیا ملک کے22کروڑ عوام ملکی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی آف بلوچستان کو معاشی مسائل کا سامنا ہے کیوں نہ اس پر یہاں کے تمام سیاستدانوں کا محاسبہ کیا جائے؟ بلوچستان کے مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں کیونکہ طاقت کے بل بوتے پر آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے اور بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو مذاکرات پر زور دینا چاہئے مفاہمتی عمل کے لئے مذاکرات ضروری ہے مگر اس سے پہلے مذاکرات کی نفسیات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں