کوئٹہ سے اٹھائے گئے ہزارہ برادری کے 3 مزدوروں کو چھوڑ دیا گیا

کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ کے کلی مریانی سے اٹھائے گئے ہزارہ برادری کے 3مزدوروں کو چھوڑ دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے غزہ بند سے ریگ لانے کیلئے جانے والے 7 افراد جن میں نوروز، عزیز اللہ، جمشید، علی خان، خان محمد، گمان، خان محمد کو لے گئے تھے جس میں باقی 4 افراد کو اسی وقت چھوڑ دیا گیا تھا تاہم تین مزدور عزیز، نوروز اور جمشید کو گاڑی میں اپنے ساتھ لے گئے تھے، گزشتہ روز باقی تین مغوی عزیز اللہ، جمشید اور نوروز کو بھی چھوڑ دیا گیا، جن کا تعلق ہزارہ ٹاﺅن اور مری آباد سے بتایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں