ڈھاڈر اور کچھی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، فصلیں تباہ، درجنوں مویشی ہلاک

ڈھاڈر : جمعرات کے روز ڈھاڈر سمیت کچھی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ پوری آ ب و تاب کے ساتھ رات تک جاری رہا جس سے فصلیں تباہ اور مال مویشی ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر سمیت ضلع کچھی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کے روز تیز ہواو¿ں کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ڈھاڈر اور گردونواح کے علاقوں نوشہرہ مہرگڑھ نغاری صبری سنی کھٹن بالاناڑی ناڑی اور بھاگ کے علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں کم بارش اور ڑالہ باری ہوئی ڈھاڈر کے علاقے میں تیز ژالہ باری اور بڑے اولوں کی زد میں آ کر آ سمان تلے موجود درجن سے زائد مال مویشی ہلاک ہوئے ہیں اور اس نے زراعت کی صحت کو سخت نقصان سے دو چار کردیا دریائے ناڑی میں طغیانی اور دریائے بولان میں بارش اور پانی کے ریلے سے پنجرہ پل پر متبادل کچے راستے کا حصہ بہہ جانے سے سندھ پنجاب کو ملانے والی نیشنل ہائی وے بند رہی جس کی وجہ سے رات بھر گاڑیاں اور مسافر پھنسے رہے انتظامیہ کی کوششوں سے جمعے کی صبح چھوٹی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بحال کیا گیا شدید باد و باراں اور ژالہ باری نے کئی علاقوں میں گندم کی تیار فصل تباہ اور یہاں کا مشہور تربوز کے فصل کو سخت نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے رواں سال مختلف فصلوں اور گندم کی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور یہاں کی مشہور سوغات خربوزے کی فصل کو نقصان کی وجہ سے کاشت کاروں کے لیے بہت بڑا مالی جھٹکا ثابت ہو گا اور پیدواری عمل میں خلل کی وجہ سے بہت بڑے معاشی بحران کی وجہ بن سکتا ہے جس کا اثر براہ راست عام آدمی پر پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں