اسرائیلی اٹارنی جنرل کی جانب سے وزیراعظم نیتن یاہو پر قانون کی خلاف ورزی کا الزام

تل ابیب : اسرائیل کی اٹارنی جنرل غالی بہراف میارا نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر قانون کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اپنے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کے دوران مفادات کے تصادم کو نظر انداز کر کے اور اپنی حکومت کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے میں براہ راست ملوث ہوکر قانون شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اظہار ایک خط میں کیا۔اٹارنی جنرل غالی بہراف میارا کے خط نے اس عدالتی اصلاحاتی منصوبے کو درپیش رکاوٹوں میں اضافہ کیا ، اس منصوبے کی وجہ سے اسرائیلی معاشرے میں ایک گہری تقسیم پیدا ہوئی، ہزاروں مظاہرین سڑکوں پرنکل آئے ، معیشت کو خطرے میں ڈال دیا گیا اور دائیں بازو کے حکومتی اتحاد میں بھی دراڑیں پیدا ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں