حکومت ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کرے، اے این پی

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہمیں تزکیہ نفس دوسروں کے ساتھ بھلائی یتیموں بیواوں بے آسرا لوگوں کی مدد کا درس دیتا ہےبے سہارا لوگوں کی مدد کرکے اس بابرکت مہینے کی اصل روح پر عمل کیا جائے حکومت اور انتظامیہ زخیرہ اندوزوں گرانفروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارائی عمل میں لائیں ازخود مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک اور پابند بنایا جائے اور ساتھ ہی شہر میں ٹریفک پلان مرتب کرکے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ روزہ دار بروقت افطار کر سکیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ ماہ مقدس رمضان المبارک ہمیں صبر تحمل استقامت اور تزکیہ نفس کا درس دیتا ہے اس مہینے لاچاروں بے کسوں یتیموں بیواوں اوربے اسرا لوگوں کی مدد کر کے ماہ رمضان کی خوشیوں میں انہیں بھی شریک کیا جائے ہو شربا مہنگائی کی وجہ سے دہاڑی دار افراد مشکلات کا سامنا کرہے ہیں اہل ثروت آسودہ صاحب حیثیت افراد ان کا خصوصی خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزی، مہنگائی وگرانی پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کرے ہمیں بھی بحیثیت انسان اس مہینے لوگوں کی مدداور انہیں ایضا پہنچانے سے گریز کرنا چاہیے، رمضان المبارک صرف قطع خوراک کا نام نہیں بلکہ تزکیہ نفس دوسروں کے ساتھ ہمدردی ایثار اور قربانی کانام ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے ذمہ داران سے ٹریفک پلان مرتب کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ روزہ داروں کو ٹریفک جام جیسے اذیت سے نجات ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں