گری گریشہ تا گونی گریشہ سڑک کرپشن کی نظر، سڑک کی تعمیر شروع نہیں ہوئی تو روڈ بند کر دیں گے۔ اہلیان گریشہ

گریشہ: (نمائندہ انتخاب) گری گریشہ تا گونی گریشہ سڑک کی تعمیر کرپشن کی نظرہو گئی ہے، گزشتہ سال ایک درجن سے زائد گاڑیاں جو زمینداروں کے پیاز سبزی منڈی لے جا رہے تھے گر گئیں تھیں جسکی وجہ سے باقی گاڑیاں بھاری کرائے پر بھی آنے کو تیار نہیں تھیں۔ آج ہتنکزی کے مقام پر ایک ٹرک جو کراچی سے زمینداروں کیلئے خالی بوریاں لا رہا تھا روڈ کی خرابی اور عدم تکمیل کی وجہ سے گر گیا۔ اب علاقے کے عوام شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ اہلیاں علاقہ نے میر یونس عزیز زہری سردار اختر جان مینگل سردار اسلم جان بزنجو اور میر خالد بزنجو سے اپیل کی ہے کہ روڈ کی رکھے کام کو دوبارہ شروع کرنے میں عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ علاقے کے زمیندار آسانی سے اپنے فصلات کو منڈیوی تک پہنچائیں اور اہلیاں علاقہ بھی روڈ کی سہولت سے بہرور ہو سکیں۔

علاوہ ازین اگر روڈ کی کام شروع نہیں ہوا تو مجبورا اہل علاقہ گری کے مقام پر روڈ بند کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں جسکی تمام تر زمہ داری حکام بالا پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں