گوادر شہر اور اس میں تمام چیزیں عوام کی ملکیت، تحفظ بھی عوام کی ذمہ داری ہے،سٹی چیئرمین
گوادر :گوادر سٹی کے چیئرمین شریف میاہ داد نے کہا ہے کہ گوادر شہر اور اس میں تمام چیزیں عوام کی ملکیت ہیں اس لئے عوام کو چاہیے کہ اپنی چیزوں کی حفاظت اچھے سے کریں،چیئرمین بلدیہ گوادر شریف میاہ داد نے گوادر فٹبال اور کرکٹ اسٹیڈیم میں کچھ لوگوں کی جانب سے گندگی پھیلانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے اعمال سے ہی اس کی تربیت ظاہر ہوتی ہے، گوادر کے عوام باشعور ہیں اور باشعور لوگوں سے یہی امید کرتے ہیں کہ وہ عوامی مقامات خاص طور پر کھیل کے صاف ستھرے میدانوں کو نہ خود گندہ کریں گے نہ دوسروں کو اس کی اجازت دیں گے بلکہ کسی دوسرے پر انحصار کے بجائے اپنے ذات سے ہی اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں گے انہوں نے کہا کہ گوادر شہر اور اس میں تمام املاک عوام کی ملکیت ہیں اس لئے عوام کو چاہیے کہ اپنی چیزوں کی حفاظت اچھے سے کریں بجائے ان کو اجاڑنے اور گندہ کرنے گوادر کے لوگ اپنے مثالی شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اس بات کا عہد کریں کہ وہ خود بھی گوادر کو صاف ستھرا رکھیں گے بلکہ دوسروں کو بھی ترغیب دیں گے۔