چمن ، پشین، بوستان، ژوب اور گردونواح میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پرانا چمن، کوژک ٹاپ، بوغرا اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش۔ لیویز ذرائع کے مطابق چمن اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ چمن بارش کے ساتھ طوفاانی ہوائیں اور آدندھی، دیواریں گرنے کے واقعات ہوئے۔ چمان ممضافاتی اور دیوہی علاقوں کے ندی نالوں میں طغفانی۔ توبہ اچکزئی، قلعہ عبداللہ، ماچکہ، کولک، آرمبئی کاکوزئی میں طوبانی بارش۔ قلعہ عبداللہ کی برساتی ندیوں میں طغیانی، عبدالرحمان زئی کا رابطہ پل بہہ گیا۔ چمن، پشین، جنگل پیر علیزئی، سرانان، یارو، حرمزئی ، خانوزئی میں بھی تیز بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ژوب میں مسلسل بارش پریس کلب ژوب کے کمرے کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں کمرے کے وسط میں جمع بارش کا پانی تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے کسی بھی وقت گرنے کا خطرہ ہے واضح رہے کہ سیلاب کے وقت بھی کلب کے کمرے کی چھت ٹپکتی تھی جس پر پریس کلب کے ممبران نے مرمت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی ڈی سی نے محکمہ بی اینڈ آر کو لکھا مگر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا پریس کلب کے اراکین عبدالصمد مندوخیل شاہ بران کاکڑ شاہ باران مندوخیل کریم داد شیرانی اختر گل مندوخیل رفیع اللہ مندوخیل اور ظفر اقبال خٹک نے مطالبہ کیا کہ ژوب پریس کلب ژوب کی جلد از جلد مرمت کروائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں