وزارت صحت نے الیکٹرانک سگریٹس کی مارکیٹ میں فروخت کی اجازت دیدی

اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت صحت نے عام سگریٹس کے بعد الیکٹرانک سگریٹس کو بھی مارکیٹ میں فروخت کی اجازت دے دی۔الیکٹرانک سگریٹ کے پیک پر صحت سے متعلق وارننگ آویزان کرنے کی شرط رکھی گئی۔ الیکٹرانک سگریٹ،سگار،وہیپ یعنی پاکٹ سائز شیشہ،اب سگریٹ پان کی دکانوں پر کھلے عام بکیں گے۔وزارت صحت نے بھی اجازت دیدی۔ حکومت نے یہ شرط عائد کی ہے کہ تمباکو نوشی والی تمام اشیا کی پیکنگ کے 65فیصد حصے پرمضرصحت کی وارننگ شائع کرنا لازم ہو گی۔وزارت صحت کے مطابق فیصلہ تمباکونوشی کی تمام اقسام کو ضابطےکے تحت لانے کیلئے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں