کوسٹل ہائی وے پولیس کے رویے کیخلاف مکران کوچ اونرز یونین کا غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان

گوادر :مکران کوچ اونر یونین نے کوسٹل ہائی وے پولیس کے رویے کے خلاف غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔تمام ٹرانسپورٹروں نے اتفاق رائے سے گوادر سمیت مکران بھر میں ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان، گوادر سے کراچی ،تربت سے کراچی اور کراچی سے گوادر اور تربت کے لئے بس سروس غیر معینہ مدت کے لئے بند رہے گی۔ مکران کوچ یونین ذرائع۔ مکران کوچ یونین نے کوسٹل ہائیوے پولیس رویے کے خلاف غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کردیا، مکران کوچ یونین زرائع کے مطابق گوادر سے کراچی ،تربت سے کراچی اور کراچی سے گوادر اور تربت کے لئے بس سروس غیر معینہ مدت کے لئے بند رہے گی واضع رہے کہ کوسٹل ہائی وے پولیس زون ون اورماڑہنے گزشتہ رات بمورخہ 31 مارچ 2023، بوقت رات 2 بجے الھادی ٹرانسپورٹ کے بس BTA181 نے اورماڑہ زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ کے سامنے روڈ بلاک کر کے کارےسرکار میں مداخلت کرنے کی پاداش میں کوسٹل ہائی وے پولیس نے FIR سٹی تھانہ اورماڑہ میں درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق کوسٹل ہائیوے پولیس معمول کے مطابق چیک پوسٹ زیرو پوائینٹ پر موجود تھا کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ مسافر بر اور بسوں میں تیل وغیر ہ لایا جارہا ہے۔ جسکی وجہ سے مسافروں بسوں کو آگ لگ سکتی ہے، اسی دوران کوسٹل ہائیوے پولیس روٹین چیکنگ کررہاتھا کہ الہادی کمپنی کی یو ٹونگ بس نمبر 181-BTA کے ڈرائیور نا معلوم الاسم نے کہا الہادی کمپنی کی بسوں کی چیکنگ کیوں کر رہے ہو مشتعل ہو گیا اور ڈیوٹی پر چکینگ میں مصروف تمام ملازمان کو غلیظ قسم کی گالیاں گلوچ دینا شروع کر دیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں