چیف جسٹس سمیت تین ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا معاملہ زیر غور ہے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے الیکشن ملتوی کیس میں تینوں ججز کا ایک طویل ریکارڈ رہا ہے جس میں ایسے فیصلے دئیے گئے ہیں جو مسلم لیگ ن کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور سپریم کورٹ کے دیگر دو ججوں کے خلاف ریفرنس زیر غور ہیں تاہم تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، لیکن یہ فیصلہ ہو سکتا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ماضی میں ایک فیصلہ آرٹیکل 63 سے متعلق ہے جیسے ہر فرد نے آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف قرار دیا، بظاہر ایسے معلوم ہو رہا ہے کہ یہ جج الیکشن کے التوا کے معاملے کو ’خود نمٹانے‘ پر بضد ہیں، ان ججوں نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اکثریتی ججوں کی بات کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں