اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جوڈیشری کنٹرول کرنے کا منصوبہ موخرکردیا

بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جوڈیشری کنٹرول کرنے کا منصوبہ موخرکردیا۔اسرائیل میں جوڈیشری پلان کے خلاف ہزاروں شہری پھرسڑکوں پر آگئے۔مطالبہ کیا کہ منصوبہ جڑسے ختم کردیا جائے۔پولیس نے مظاہرین پرواٹرکینن چلا دئیے پولیس نے بیشتر افراد کو حراست میں لے لیا۔تل ابیب میں مظاہرین نے شاہرا ایالون پرڈیرہ ڈال دیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔مظاہرین نے صدرایساق ہرزوگ کی رہائش کے باہربھی احتجاج کیا۔نیتن یاہورحکومت چاہتی ہے کہ اس منصوبے کے ذریعہ عدلیہ کی اعلی تقرریاں پارلیمان کے ہاتھ میں دے دی جائے۔تاکہ من پسند ججوں کے ذریعہ کرپشن کے الزامات سے بچا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں