بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل ہوگی، عمران خان متحرک ہوگئے
کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب اور خیبرپشتونخواکے بعد بلوچستان کی اسمبلی تحلیل کرانے کیلئے متحرک ہوگئے ۔عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو اہم ٹاسک دیدیا ۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی جلد بلوچستان عوامی پارٹی کے قائدین سے ملاقات کیلئے کوئٹہ کادورہ کرینگے اور تمام صورتحال بی اے پی کے سامنے رکھیںگے شاہ محمود قریشی ملک میں فوری انتخابات کے ساتھ بلوچستان عوامی پارٹی کے قائدین کو اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کرینگے ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے چیئرمین سینیٹ میرمحمدصادق سنجرانی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیاہے دونوں رہنماﺅں کی جانب سے ملکی سیاسی صورتحال اور الیکشن کے انعقاد سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیاہے بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے 7ارکان ،بلوچستان عوامی پارٹی کے24، بلوچستان نیشنل پارٹی کے 10اور متحدہ مجلس عمل کے 11ارکان ،عوامی نیشنل پارٹی کے 4،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے 2،بی این پی (عوامی)2،پاکستان نیشنل پارٹی (عوامی)، جمہوری وطن پارٹی ،پشتونخوامیپ اورپیپلزپارٹی ایک، ایک نشست رکھتے ہیں۔


