امریکہ چین کی فضائی کمپنیوں کی مسافر پروازوں پر پابندی عائد

واشنگٹن امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے چین کی فضائی کمپنیوں کی امریکاکے لیے مسافر پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور کہا ہے کہ اس نے یہ حکم بیجنگ کے اقدام کے ردعمل میں جاری کیا ہے جس کے تحت امریکی فضائی کمپنیوں کی چینی مارکیٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی. امریکا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی پروازوں پر پابندی کا حکم 16 جون سے موثر العمل ہوگا لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر اس سے پہلے اس پر عمل درآمد چاہتے ہیں تو وہ ایسا کرسکتے ہیں ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام سے امریکا اور چین کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگاان میں پہلے ہی دوطرفہ تجارت،کرونا وائرس کی وبا اور ہانگ کانگ کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے.صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا امریکا مستثنیات کی پالیسی کے خاتمے کے لیے عمل شروع کرے گا،اس کے تحت ہانگ کانگ کے ساتھ چین کی مرکزی سرزمین سے علاحدہ سے معاملہ کیا جائے گا چین کی قیادت نے حال ہی میں ہانگ کانگ سے متعلق قومی سلامتی کا نیا قانون نافذ کیا ہے. بیجنگ نے امریکا کی فضائی کمپنیوں کو اپنی سروس میں توسیع سے روک دیا ہے جبکہ اس کی اپنی چار فضائی کمپنیوں نے کووِڈ-19 کی وبا پھیلنے کے بعد اپنی پروازوں کی آمد ورفت جاری رکھی ہوئی ہے امریکا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ چینی حکومت ہماری درخواست کی منظوری دینے میں ناکام رہی ہے اور اس کا فیصلہ ہمارے درمیان فضائی ٹرانسپورٹ کے سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں