کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات نے 787 جانیں لے لیں

حب:کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات نے 787 جانیں لے لیں، ساڑھے 3 سال میں 38 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے،جی ایم نیشنل ہائی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ساڑھے 3 سالوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 787 افراد جاں بحق اور 38 ہزار 759 زخمی ہوچکے جنرل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی عنایت اللہ آغا کہ کوئٹہ کراچی روٹ کو خضدار تک دو رویہ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رواں سال 4 ماہ کے دوران 10 مختلف حادثات میں 55 سے زائد افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ایمرجنسی رسپانس سیںٹر کے مطابق اکتوبر 2019 سے مارچ 2023 تک بلوچستان کی 5 قومی شاہراہوں پر 28 ہزار 646 حادثات ہوئے، صرف کوئٹہ کراچی روٹ پر ساڑھے 3 سالوں کے دوران 18 ہزار 96 حادثات میں 787 افراد جاں بحق اور 38 ہزار 759 زخمی ہوئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہوں پر 264 ٹریفک حادثات نے 646 خاندانوں کو متاثر کیا ہے جنرل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی عنایت اللہ آغا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا کام جاری ہے جی ایم این ایچ اے کے مطابق اس وقت 200 ارب روپے کی لاگت سے کچلاک ژوب، نوکنڈی ماشکیل، ہوشاب بیلہ آوران روڈ پر کام جاری ہے لیکن فنڈز کی کمی اور سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں دوسری جانب شہری مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی شاہراہوں بالخصوص کوئٹہ کراچی روڈ کو جلد تعمیر کیا جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں