گوادر میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں نے چینی کرنسی میں کاروبار کا مطالبہ کردیا

گوادر :گوادر میں چینی کمپنیاں امریکی ڈالر کے بجائے چینی کرنسی یوآن کو جمانے کا مطالبہ اور اجازت مانگ رہی ہیں۔ اگر حکومت اسے قبول کر لیتی ہے تو کمپنیاں راحت کی سانس لیں گی،گوادر فری زونز جلد ایکسپورٹ انڈسٹریل پارکس بن جائیں گے، گوادر پورٹ اور گوادر فری زونز پاکستان اور اس سے باہر کے سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع فراہم کرتے ہیں، گوادر فری زونز کو ہر قسم کے صوبائی ٹیکسوں، وفاقی ٹیکسوں اور کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار چینی عہدیدار چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے نئے چیئرمین یو بو نے اپنی پہلی تقریر اور گوادر پرو کے ساتھ انٹرویو میں کیا، انہوں نے کہا سی پیک کی 10 سالہ ترقی کی کہانی کے کثیر جہتی منافع کے ساتھ، گوادر فری زونز ”ایکسپورٹ انڈسٹریل پارکس” بننے کی طرف گامزن ہیں، انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اور گوادر فری زونز پاکستان اور اس سے باہر کے سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ”گوادر پورٹ اور فری زونز کا انتظام کرنے والے پالیسی فریم ورک اور رہنما اصولوں کو ٹرانس شپمنٹ کے لیے اس کی جیو اکنامک اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وضع کیا گیا ہے اور نافذ کیا گیا ہے۔ چونکہ گوادر فری زونز کو ہر قسم کے صوبائی ٹیکسوں، وفاقی ٹیکسوں اور کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، اس لیے سرمایہ کار خاص طور پر وہ لوگ جو مینوفیکچرنگ کاروبار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس طرح کی مراعات حاصل کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہوں گے۔ ”زون میں اضافی اخراجات کے بغیر، پیداواری لاگت ٹیرف ایریا سے بہت کم ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں سستی اور مسابقتی ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں