حکومتی ترجمانوں اور کوارڈینیٹرز سے متعلق کیس کی سماعت28اپریل تک ملتوی

کوئٹہ: بلو چستان ہائی کورٹ نے حکومتی ترجمانوں اور کوآرڈینیٹرز سے متعلق کیس کی سماعت 28اپریل تک ملتوی کر دی۔ پیر کو بلو چستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے حکومتی ترجمانوں اور کوآرڈینیٹرز سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ عدالت میں وزیر اعلیٰ بلو چستان کے مختلف کوآرڈینیٹرز بھی پیش ہوئے ۔ اس موقع پر چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ ہم کوآرڈینیٹرز کو وقت نہیں دیں گے کہ وہ روز ایک ایک وکیل لیکر آئیںجنہوں نے کاپی لینی ہے ایڈوکیٹ جنرل سے لیں، انہوں نے کہاکہ اگلی سماعت پر کیس کو اوپن کردیں گے تاکہ معلوم ہو کس قانون کے تحت کوآرڈینیٹرز تعینات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں