ٹریکر نہ لگانے والی مسافر کوچز کیخلاف کارروائی شروع ،دو مالکان گرفتار

کوئٹہ:ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم ،چیف سیکرٹری بلوچستان ،صوبائی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی ہدایت پر سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان ظفر بلوچ اور سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد نے ایس ایچ او خروٹ آباد، ٹریفک پولیس,پی ٹی اے اور آر ٹی اے عملے کے ہمراہ کوئٹہ کراچی اور اسلام آباد روٹ پر ٹریکر سسٹم نصب نہ کرنے والی کوچز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12کوچز کو چالان کرنے کے علاو¿ہ ایک کمپنی سیل اور ایک بس بند جبکہ دو افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار افراد کو ٹریکر سسٹم نصب کرنے کی یقین دھانی پر رہائی کردیا گیا۔اس موقع پر احکام کا کہنا تھا کہ تمام کوچز میں ٹریکر سسٹم جلداز جلد انسٹال کیا جائے وگرنہ کارروائی میں گاڈی بند اور کمپنی سیل ہوگا۔بغیر ٹریکر کوئٹہ کراچی اور دیگر لانگ روٹ پر گاڈیوں کو چلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ ٹریکر سسٹم نصب کرنے کا مقصد قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام اور مسافروں کی حفاظت ہے لہذا تمام کوچ مالکان اپنی گاڈیوں میں ٹریکر سسٹم انسٹال کرنے فعال رکھیں۔انہوں نے کہاکہ ٹریکر سسٹم نصب کرنے سے گاڈیوں کی رفتار اور دیگر معمولات کو مانیٹرنگ کیا جاسکتا ہے جس سے مسافروں کی حفاظت بھی یقینی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تمام کوچ مالکان مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ایسے تمام اقدامات کی سخت سے پابندی کریں جن سے مسافروں کو نقصان پہچانے کا خدشہ ہو۔قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں متعلقہ حکام کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے آورسپیڈنگ سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں جامع پالیسی کے تحت ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے لوگوں کو محفوظ سفری سہولیات بہم مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں