عوام کوبہترومحفوظ سفر دینے کیلئے آن لائن وہیکل ویری فکیشن نظام لایاجائیگا،چیف سیکرٹری بلوچستان
کوئٹہ(یو این اے)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہاہے کہ عوام کوبہترومحفوظ سفر دینے کیلئے آن لائن وہیکل ویری فکیشن نظام لایاجائیگا،تمام کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کوعید الفطر کے موقع پر عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ چیف سیکرٹری نے کہاکہ عوام کو معیاری ومحفوظ سفر کی فراہمی کیلئے مسافروں کی دوران سفر حفاظت یقینی بنانے کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے فیصلہ کیاگیاہے کہ آن لائن وہیکل ویریفکیشن نظام بناکر نافذ کیاجائے اور غیر متعلقہ وسب سٹینڈرڈ وہیکلز کو سڑکوں پر اجازت نہیں دی جائیگی،انہوں نے کہاکہ تمام کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات،اجتماعات کے کیلئے سیکورٹی وچاند رات پر کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہے۔


