شناختی کارڈ نہ رکھنے والے اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد کا ڈیٹا نادارا سے طلب

کوئٹہ:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ہدایات کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے تمام ایسے مرد اور خواتین کے اعداد وشمار اور تفصیلات طلب کرلی ہیں جو اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں اور ان کا ریکارڈ ب، فارم، خاندان کے ریکارڈ یا سمارٹ کارڈ کے ریکارڈ میں موجود ہے مگر انہیں ابھی تک شناختی کارڈ کا اجرا نہیں ہوا،اس سلسلہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلہ میں چیئرمین نادرا کو جلد از جلد تمام مطلوبہ تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،واضح رہے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد اور خواتین رائے دہندگان کے درمیان موجود بڑے فرق کو ختم کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر جامعہ حکمت عملی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں