ضمانت خارج ہونے پر حق دوتحریک کے رہنما ماجد جوہر احاطہ عدالت سے گرفتار
گوادر (بیورورپورٹ) عبوری ضمانت خارج ہونے پر حق دوتحریک کے رہنماء وائس چیئرمین بلدیہ گوادر ماجد جوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ بلدیہ گوادر کے وائس چیئرمین ماجد جوہر پولیس کانسٹیبل قتل کیس میں نامزد تھے جنہوں نے سیشن جج گوادر کی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی تھی لیکن عدالت نے عبوری ضمانت خارج کردی، عبوری ضمانت خارج ہونے پر پولیس ماجد جوہر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے۔ گوادر پولیس ذرائع کے مطابق ماجد جوہر کو قتل کیس میں مزید تفشیش کے لئے کرائم برانچ کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


