کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں، 20 ملزمان گرفتار، مغوی خاتون کو بازیاب کرالیا
کوئٹہ : کوئٹہ پولیس کی منشیات فروشوں چوروں جرائم پیشہ عناصر اشتہاری ، مفرور اور قمار بازوں کیخلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مختلف تھانوں کی حدود میں کاروائیاں کرتے ہوئے 20ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی خاتون کو بازیاب کرالیا اور ملزمان کے قبضے سے مسروقہ گاڑی موٹر سائیکل، بھاری مقدار میں چرس ، اسلحہ اور داو پر لگے ہزاروں روپے آلات قمار بازی قبضے میں لیتے ہوئے 6نشے کے عادی افراد کو حراست میں لیکر ری ہیبلیٹیشن سینٹر منتقل کردیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سریاب نے کاروائی کرتے ہوئے 4مفرور ملزمان سردار محمد ،نور محمد ،احمد جان ، نصیب اللہ ، کو جبکہ قدیر احمد سے 2کلو 480گرام چرس عبدالمجید سے ایک پسٹل بمعہ رونڈ قبضے میں لے لئے اسکے علاوہ سیٹلائیٹ ٹاون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان عبدالغفور اور طاہر کو حراست میں لیکر اُنکے قبضے سے 1ایس ایم جی1پسٹل بمعہ رونڈ قبضے میں لے لئے تھانہ خالق شہید کے عملے نے اشتہاری ملزم آدم خان کو حراست میں لے لیا قائد آباد پولیس کہ ایس ایچ او ناصر اعوان کی قیادت میں جوئے کے اڈے پر 6جواریوں محمد احمد، ماجد خان ، ارشد نذیر احمد،مولا داد ،اعتبار کو گرفتار کرکے داو پرلگے 14ہزار 600سو روپے اور آلات قمار بازی قبضے میں لیتے ہوئے دوسری کاروائی میں ملزم سعید محمد کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیاایک اور کاروائی میں مغوی خاتون مسماة (ف) کو برآمد کرکے ملزم عامرکو گرفتار کرلیا گوالمنڈی پولیس نے ملزم عبدالحلیم کو گرفتار کرلیا اسکے علاوہ ائیر پورٹ پولیس نے 1مفرور ملزم فیاض کو گرفتار کرلیا جبکہ 6منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لیکر ری ہیبلیٹیشن سینٹر منتقل کردیا صدر پولیس نے مسروقہ گاڑی برآمد کرکے سلمان نامی شخص کو گرفتار کرلیا پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔


