ڈنک واقعہ بلوچ معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کرے گا، جنرل قادر بلوچ

خاران (نامہ نگار)خاران پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل ر وزیر عبدالقادر بلوچ نے خاران ہاوس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ خاران میں جو پانی محکمہ پبلک ہیلتھ عوام کو مہیا کرریا ہے یہ نہ صرف پینے کے قابل نہیں بلکہ مضہر صحت اور عوام کے قیمتی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔اور اس سے کرونا سے زیادہ خطرناک وبائی امراض کا شدید خطرہ موجود ہے۔ خاران شہر کے لئے ایم پی اے صاحب نے بجٹ میں جو 20 کروڑ روپے پانی فراہمی کیلئے مختص کی ہے یہ ان منصوبوں پر خرچ ہورہے ہیں جن سے عوام کو فاہدہ ہونے کی بجائے جان کا نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ بناپ پروجیکٹ کی کامیابی اس کی بہترین ضمانت ہوگی۔ ضرورت اس امر کی ہے یہی رقم بناپ پروجیکٹ پر خرچ کرکے اسی منصوبے کو وسعت دیجائے۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ کمشنر صاحب سے اس حوالے سے میری بات بھی ہوئی تھی۔ انہوں نے میرے خدشات و تحفظات پر عمل کرتے ہوئے موجودہ پانی جو شہری استعمال کررہے ہیں باقاعدہ طور پر لیبارٹری کروائی رپورٹ کے مطابق جو نتیجہ برآمد ہوا عین میرے خدشات وتحفظات کی ترجمانی ہوئی۔ لہذا سیاست سے بالاتر ہو کر اس اہم مسئلہ پر توجہ کی ضرورت ہے میں ایم این اے ایم پی اے اور خاران سے تعلق رکھنے والے تمام سیاست دانوں میر متعبرین بشمول میڈیا اور تمام فکر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس اہم مسئلہ پر توجہ دے کر احسن اقدام کریں میں اور میری پارٹی ان کے شانہ بشانہ رہے گی۔
انہوں نے تربت واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ جو بلوچ معاشرہ پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے پریس کانفرنس سے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاران کی تعمیر وترقی سب پر مقدم ہے۔ میں نے اپنے دوراقتدار میں تعلیم صحت ہنرمندی پر بھر توجہ دی۔ جو مدت تکمیل میں پہنچ کر انشاء اللہ عوام کواستفادہ مہیا کریں گے۔ اور امید کرتا ہوں موجودہ نمائندگان بھی ایسے منصوبوں پرتوجہ مرکوز رکھیں گے جن کے دورس نتائج سے عوام کو استفادہ حاصل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں صحت اور تعلیم تباہ حالی کا شکار ہے۔ صحت کی زبوں حالی اور منظم منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے ضلع میں اموات کی شرع بڑھ رہی ہے۔ میری پوری توجہ اس جانب تھی لیکن صوبائی حکومت کی رکاوٹوں کی وجہ سے میری وہ تمنا پوری نہ ہوسکی جس کا میں خواہاں ہوں لیکن ان سب کے باوجود کیڈٹ کالج خاران ٹیکنیکل خاران چہ وبچہ ہسپتال اور خاران واشک کیلئے دس عدد ایمبولینس فراہم کیئے۔ پریس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائئ نائب صدر نوابزادہ امیر شہریار خان نوشیروانی ضلعی نائب صدر میر دادشاہ مینگل اختر بلوچ ڈاکٹر مبارک علی بادینی میر باسط چنال ضیا شفیع و دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں