خواجہ سراﺅں سمیت تمام طبقات کی انتخابی عمل میں شمولیت کے اقدامات کررہے ہیں، الیکشن کمشنر بلوچستان

کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان خواتین، افراد باہم معزوری، خواجہ سرا اور معاشرے کے تمام پسماندہ تبقات کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے متعدد اقدامات کر رہا ہے جن میں جینڈر اینڈ ڈسیبلٹی ورکنگ گروپ کا قیام، اگاہءمہم اور ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیاں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں سی ای پی کے ارکان کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنز کو افراد باہم معزوری کیلئے قابل رسائی بنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے اور اس سلسلے میں ہدایات جاری کر چکا ہے۔ اجلاس سے ڈائریکٹر الیکشن کمیشن وسیم احمد، ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ نعیم احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سید احسان اللہ شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر غوث بخش، بریکنگ بیریر کے صدف اجمل، کرامت اللہ، ثناہ درانی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں سی آئی پی کے وفد نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں