پٹ فیڈر کینال میں نہری پانی کا نظام بہتر ہونے کے بجائے ابتر ہوگیا، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ :کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوو کیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے واحد گرین بیلٹ پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کی مد میں کروڑو ں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی سیلاب کے ستائے کے چھوٹے زمیندار و کاشتکار وں کا معاشی قتل کیا گیا پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کے لیے کروڑوں روپے کا فنڈر کریشن کی نظر ہو رہا ہے یہ بات انہوں نے یہاں میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پٹ فیڈر کینال کی سالانہ بھل صفائی کے نام پر کروڑو ں روپے خرچ کئے جاتے ہیں مگر بلوچستان کی واحد گرین بیلٹ پٹ فیڈر کینال میں نہری پانی کا نظام بہتر ہونے کے بجائے ابتر ہوگیا کئی ایکسین و ایس ای پٹ فیڈ ر کینال تبدیل ہو ئے مگر اس کے باجود سیلاب کے ستائے کاشتکار و زمینداروں کے لیے سودمند ثابت نہ ہو سکا جس کی وجہ سے سیلاب کے ستائے کسانوں و چھوٹے زمیندار دوبارہ معاشی قتل ہونے لگا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے واحد گرین بیلٹ نصیر آباد پٹ فیڈر کینال کی سالانہ بھل صفائی پر خطیررقم خرچ کرنے کے باوجود چھوٹے زمیندار و کاشتکاروں کے دیر ینہ مسئلہ حل ہونے کے بجائے ان کے مسائل میں مز ید اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے واحد گرین بیلٹ کو سیراب کرنے کے لئے موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور ماضی میں چھوٹے زمینداروں و کاشتکاروں کی آباد زمینوں کو سیراب کرنے کے بجائے بنجرز کرنے کا منصوبہ بنا یاجارہا ہے جس کو ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہو نگے دیں گے انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن کے زمیندارو وکاتشکار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ زمینوں کا سنیہ چیر کر غیر آباد زمیوں کوسیرا ب کرنے والئے زمیندارو ں کاشتکارو ں کے درپیش مسائل کو حل کرناحکومت کی ذمہ دار ی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں