مذہبی انتہا پسندی نے مثال خان کو ہم سے چھینا، ستوریا مثال نے بھائی کی فکر کو زندہ رکھا، پی ایس ایف
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتون ایس ایف مرکزی کمیٹی کے ممبر معصوم خان میرزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذہبی انتہا پسندوں نے مشال خان کو ہم سے چھین لیا، مذہبی انتہا پسندی اور جنونیت نے ہمارے وطن اور عوام کی تخلیقی صلاحیتوں پر وار کیا ہے۔ پشتون ایس ایف کے عظیم شہید مشال خان کی بہن ستریا مشال خان نے امریکی یونیورسٹی سے بائیو میڈیکل انجینئرینگ میں گریجویشن کرلی پشتون ایس ایف ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔ مشال کی دردناک او اذیت ناک موت کے بعد ان کی بہن، ستوریا مشال خان نے مشال کی سوچ اور فکر کو زندہ رکھا۔ ہمارے پشتون معاشرے کا ایک روشن مشال جن کو رجعت پسندوں نے بجھانے کی کوشش کی لیکن اس مشال نے بجھنے کے بجائے بہت سارے نئے مشالوں کو جنم دیا، جن میں سب سے نمایاں ان کی اپنی ہمشیرہ ہیں۔ مشال خان بھی پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا حصہ تھے اور پشتون ایس ایف کا کام ہی یہی ہے کہ اپنے معاشرے کے روشن فکر ذہنوں کی مدد سے معاشرے میں علم و شعور کی روشنی پھیلائے۔ تعلیم اور شعور ایک معاشرے کیلئے آنکھوں سے کم نہیں ہے اور یہ دو صنفوں مرد اور عورت کیلئے فرض ہے۔ بدقسمتی سے آج افغانستان میں ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوا ہے کہ خواتین کی تعلیم پر مکمل پابندی ہے لیکن ساری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ افغانستان کے ساتھ ساتھ آجکل وزیرستان میں دوبارہ سے ریاست کی غلط پالسیوں کے باعث لڑکیوں کے اسکولوں کو بم دھماکوں سے اڑایا جارہا ہے، جو ایک بہت ہی خوفناک عمل ہے۔


