لاہور، تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت گلبرگ میں جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ اعجاز چوہدری سے تفتیش کرنی ہے جس کے لیے ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے اعجاز چوہدری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔واضح رہے کہ دو روز قبل پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں