پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کاپارٹی چھوڑنے کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس کر تے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاست چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا، میں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور کرتا رہوں گا۔ پی ٹی آئی سندھ کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں او ر تمام عہدوں سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔سیاست سے پہلے بھی پاکستان کی خدمت کر تا رہا ہوں، ڈالرز لاکر دیتا رہا ہوں،آئندہ بھی یہی کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ افواج ہمارا فخر ہیں، ان کی وجہ سے رات کو سکون کی نیند سوتے ہیں، 9 مئی واقعات میں ملوث تمام افراد کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں