جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی

راولپنڈی (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔شرپسند کا نام راجہ ماجد حسین دھنیال ہے، جو پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا سینئرنائب صدر اور مرکزی سیکرٹری لیگل افیئرز کے عہدوں پر فائز رہا ۔راجہ ماجد حسین جی ایچ کیو پر حملے سے قبل مظاہرین کو اکساتا رہا اور ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں مرکزی کردار ادا کیا۔فوجی املاک پر حملہ کرنے پر راجہ ماجد حسین دھنیال کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور اس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں