ڈاکٹرز نے وزیر صحت کی جانب سے عمران خان کی جاری کردہ میڈیکل رپورٹ مضحکہ خیز قرار دے دی ،کئی سوالات اٹھا دیے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے 17 روز بعد جاری کی گئی ابتدائی میڈیکل رپورٹ مضحکہ خیز قرار دے دی گئی۔ڈاکٹرز نے وزیرِ صحت کی پریس کانفرنس میں کیے گئے دعوؤں اور اُن کی جانب سے شیئر کی گئی عمران خان کی رپورٹ پر سوالات اٹھا دیے ۔ پیش کیے گئے حقائق کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وزیر صحت نے مزید جن ٹیسٹ کی رپورٹس کے آنے کا دعویٰ کیا ہے وہ تو چند دنوں میں آجاتی ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق 17 دن بعد وزیر صحت یہ دعویٰ کیسے کرسکتے ہیں کہ حتمی رائے کے لیے مزید رپورٹس کا انتظار ہے؟ڈاکٹرز نے وزیرِ صحت کا یہ دعویٰ بھی مسترد کردیا کہ عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے جبکہ رپورٹ میں واضح لکھا ہے کہ عمران خان نیب کی کسٹڈی میں تفتیش کے لیے ذہنی طور پر بالکل ٹھیک ہیں۔گزشتہ روز وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کی جس میں انکشاف کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی رپورٹس میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں