فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی

فیصل آباد/عارف والا(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں2ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق ڈاکو سوساں روڈ پر شہری کے ساتھ واردات کرکے فرار ہورہے تھے، روکنے کی کوشش پر ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق عارف والا کے نواحی گاؤں میں نشے کے لئے پیسے نہ دینے پربیٹے نے باپ کو قتل کردیا، ملزم آئس کے نشے کا عادی تھا، فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں