لاہور، ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے آتشزدگی، وکلاء کے چالیس سے زائد چیمبرز جل کر خاکستر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے آ گ لگنے سے وکلا ء کے چالیس سے زائد چیمبرز جل کر خاکستر ہوگئے ۔ لاہور میں ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے وکلاء چیمبرزمیں صبح سویرے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ کیسز کی اہم فائلیں بھی جل کر راکھ بن گئیں۔ فیملی،سول نوعیت کی عدالتی فائلیں جل گئیں ،وکلا ء نے چیمبر میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں