فلپائن میں کھانے کا آرڈر منسوخ کرنے والوں کو سزا کی تجویز

منیلا:لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں کھانا گھر پر منگوانے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایسی صورتحال میں فلپائن کے ایوانِ نمائندگان ایک ایسے قانون پر بحث کر رہے ہیں جس کے تحت آرڈر منسوخ کرنے والے لوگوں کو سزا دی جا سکے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلپائن میں یہ معمول ہے کہ ڈیلیوری کرنے والا شخص کھانے کی ادائیگی کرتا ہے اور بعد میں گاہک ڈیلیوری کرنے والے کو اس کے پیسے ادا کرتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آرڈر منسوخ کرنے کی وجہ سے رائیڈر کو بل ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ ان کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔ایک منتخب نمائندے کی جانب سے لایا گیا یہ بل ایسے لوگوں کو بھاری جرمانوں اور جیل کی سزا کی تجویز دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں