معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں برؤے کار لاؤنگا، سردار یار محمد رند

کوئٹہ (آن لائن)صوبائی وزیر تعلیم سرداریارمحمدرند نے کہاہے کہ جن اقوام اورممالک نے تعلیم پر توجہ نہ دی وہ پسماندگی کے شکار ہوگئے ہیں،بحیثیت وزیر تعلیم بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کار لاؤں گا،تمام نہیں تاہم بلوچستان کے کونے کونے میں کچھ نہ کچھ بہتری ضرور لائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز گرلز کالجز کیلئے بسوں کی چابیاں کالجز کے پرنسپلز صاحبان کے حوالے کرنے سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری کالجز محمد ہاشم غلزئی بھی موجود تھے۔اس موقع پرکوہلو،بلیدہ،دالبندین،میر حسن،بھاگ،کلی شیخان،برشور،ہرنائی،نانک آباد اور واشک سمیت دیگر کے 16گورنمنٹ گرلز کالجز کے پرنسپلز کو طالبات اور اسٹاف کیلئے بسوں کی چھابیاں حوالے کی گئی،سرداریارمحمدرند نے کہاکہ صوبائی حکومت جام کمال کی قیادت میں تعلیم کے فروغ کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے بلکہ معیاری تعلیم سمیت سہولیات کی فراہمی بھی اولین ترجیح ہے،صوبائی حکومت کی جانب سے 30کروڑ روپے کا پروجیکٹ جس کے تحت 33بسیں خریدی گئی جن میں 16بسوں کی چھابیاں کالجز کے پرنسپلز کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ دیگر کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر مذکورہ کالجز کو دیدی جائیگی،انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ڈھائی ماہ سے تمام کاروبار،تعلیمی ادارے اور ہر چیز بند ہے،انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم تعلیم کوفروغ دیں تاکہ لوگ اس سے مستفید ہوسکیں وہی اقوام اور ممالک ترقی کرتے ہیں جنہوں نے علم حاصل کی ہو اسلام کی تاریخ سب کے سامنے ہیں جب ہمارے پاس علم تھا ہم دنیا پر حکمرانی کررہے تھے مگر علم سے دوری کے باعث آج ہم پسماندگی کاشکار ہے،انہوں نے کہاکہ میں برملا تسلیم کرتاہوں کہ بلوچستان تعلیمی لحاظ سے سب سے پیچھے ہے بلکہ معیار تعلیم کے حوالے سے بھی ہم پسماندگی کاشکارہے،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز نے مجھے منع کیا لیکن اس کے باوجود میں آج یہاں موجود ہے میری کوشش ہے کہ میں صوبے میں تعلیم کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کروں،انہوں نے صوبائی سیکرٹری کالجز محمد ہاشم غلزئی کے کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ وہ انتہائی باصلاحیت، ایماندار آفیسر ہے جس کی کارکردگی سے میں متاثر ہوں ہمیں امید ہے کہ وہ بلوچستان کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں