مکران کوسٹل ہائی وے پرمسافر کوچ الٹ گئی،16افراد ذخمی

اوتھل: مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتاری اور گردآلود دھند کی وجہ سے کوسٹر الٹ گئی،16افراد ذخمی، تفصیلات کے مطابق کوسٹل ہائی وے پر پیر بھمبور کراس کے مقام پر کشمور سے تربت جانے والی کوسٹر نمبر E-7978تیز رفتاری اور تیز طوفانی ہواؤں کے باعث پیداہونے والی دھند کی وجہ سے پل سے ٹکرا نے کے بعد الٹ گئی جسکی وجہ سے کوسٹر میں سوار 16افراد ذخمی ہوگئے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس اور لیویز فورس کی گاڑیوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچایا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او لیاری جان محمد جاموٹ، ڈی ایس پی اوتھل سرکل تنویر شاہ پولیس کی نفری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچے ہسپتال میں ڈاکٹروں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کر دیا لیویز فورس لیاری نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں