احتجاج مؤخر، وزیر اعلی سے مذاکرات کے لیے اپوزیشن کی کمیٹی کی تشکیل

کوئٹہَ: حکومت بلوچستا ن اور مشترکہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے درمیان ابتدائی مذاکرات کامیاب اپوزیشن نے احتجاج جمعہ تک موخر کردیا،اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کے مطابق صوبائی وزراء سردار عبدالرحمن کھیتران، میر ضیاء اللہ لانگو، وزیراعلیٰ کے مشیر حاجی محمد خان لہڑی، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی پر مشتمل حکومتی وفد نے اپوزیشن اراکین اسمبلی سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے باہر مذاکرات کئے جن میں اپوزیشن اراکین نے اپنے مطالبات سے حکومتی وفد کو آگاہ کیا، اپوزیشن ارکا ن نے موقف اختیار کیا کہ وزراء سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، سربراہ صوبائی حکومت سے یقین دہانی چاہتے ہیں، مذاکرات صرف وزیر اعلی ٰسے ہی ہونگے اس موقع پر حکومتی وفد کی جانب سے اپوزیشن کو احتجاج جمعہ تک موخر کرنے کی درخواست کی گئی جس پر اپوزیشن نے احتجاج جمعہ تین بجے تک موخر کر دیا ہے انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن نے وزیر اعلی بلوچستان سے مذاکرات کے لئے ملک سکندر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں پارلیمانی لیڈرز کی تین رکنی کمیٹی نامزد کر دی ہے جس میں ملک نصیر شاہوانی اورنصراللہ زیرے بھی شامل ہونگے کمیٹی وزیر اعلی کے سامنے دو ٹوک موقف رکھے گی شکست خوردہ افراد کو ترقیاتی فنڈز سے دور رکھا جائے اپوزیشن کے تمام حلقوں کو حکومتی اراکین کے تناسب سے آئینی حق دیا جائے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پورے صوبے میں ہڑتال کی کال دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں