بارکھان واقعہ،آئی جی پولیس بلوچستان نے ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ کی تنزلی کرکے انسپکٹر بنادیا

کوئٹہ:بارکھان میں فروری میں کنوئین سے تین لاشوں کی برآمدگی کا معاملہ کی تحقیقات میں وقوعہ کے وقت بارکھان میں تعینات ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ کی غفلت سامنے آنے پر آئی جی پولیس بلوچستان کا ایکشن، ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ کی تنزلی کرکے انسپکٹر بنادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بارکھان میں فروری میں کنوئین سے تین لاشوں کی برآمدگی کا معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ بارکھان میں بطور قائم مقام ایس پی نور محمد بڑیچ نے بارکھان متاثرین کی ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود نور محمد بڑیچ نے واقعہ کو حقائق کے منافی قرار دے کر کوئی کاروائی نہیں کی ،نور محمد بڑیچ نے نہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کی نہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا، تحقیقاتی رپورٹ میں نور محمد بڑیچ کے خلاف غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی تھی،محکمانہ کاروائی کے بعد آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ کی تنزلی کرکے انسپکٹر بنادیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں