ٹدی دل حملے، زراعت کے شعبے کو بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، زمرک اچکزئی

کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے محکمہ زراعت زمینداروں کے ساتھ مل کر فرنٹ لائن پر اقدامات کر رہا ہے تاکہ اس کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے بلوچستان کے طول و عرض میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے زمینداروں کو زہر اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گلستان ¾ قلعہ عبداللہ ¾ کوئٹہ اور نوشکی کے سرحدی علاقوں یونین کونسل آدم زئی ¾ دارو زئی ¾ قلعہ حاجی خان سمیت مختلف علاقوں میں ٹڈی دل سے متاثرہ فصلوں اور باغات کا معائنہ کرنے کے موقع پر زمینداروں کے وفود سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ثناء اللہ زمینداروں کے نمائندے سراج الدین ¾ رشید خان ناصر سمیت دیگر بھی موجود تھے انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے طول و عرض میں کرونا وائرس کی طرح ٹڈی دل نے بھی پنجے گاڑھ رکھے ہیں اور بلوچستان کے 33 اضلاع میں فصلوں اور باغات کو جس تیزی سے تباہ کیا ہے اس سے زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا کر انہیں نان شبینہ کا محتاج بنا دیا ہے موجودہ حکومت اور محکمہ زراعت زمینداروں کے ساتھ مل کر ٹڈی دل کے نقصانات کے سدباب کے لئے فرنٹ لائن پر زمینداروں کے ہمراہ انہیں زہر ادویات اور اسپرے فراہم کرکے اس کے خاتمے کو ممکن بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ میرے بلوچستان کے مختلف علاقوں کے دوروں کا مقصد بھی زمینداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور اس مشکل گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ ٹڈی دل بہت خطرناک ہے جس نے بلوچستان کے زمینداروں کو ان کی فصلوں ¾ باغات ¾ پھل دار درختوں اور سبزے کو ختم کرکے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے محکمہ زراعت ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے روز اول سے ہی زمینداروں کے ساتھ مل کر اس کے خاتمے کو یقینی بنا رہی ہے حکومت کا وڑن ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح زراعت کے شعبے کو بھی تباہ ہونے سے بچانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے اور ٹڈی دل کے خاتمے کو زمینداروں کے ساتھ مل کر ہر صورت ختم کریں گے تاکہ زراعت کے شعبے کو تباہ ہونے سے بچا سکیں پہلے بھی زمینداروں کو زہر اور اسپرے ¾ ادویات دے رہے ہیں آئندہ بھی دیتے رہیں گے زمینداروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں