کار سرکار میں مداخلت کی دفعات، محمود خان اچکزئی کا وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ(انتخاب نیوز) چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 میں وارنٹ جاری کئے ہیں ، واضح رہے کہ محمود خا ن اچکزئی کے گھر پر انتظامیہ نے چھاپہ مارا تھا ، چھاپے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی جو اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے ، جن کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور قبضے کی دفعات 447 اور 448 – 34 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا ، ضلعی انتظامیہ کے ایف آئی آر میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کئے ہیں ، 22 اپریل کی تاریخ میں جاری وارنٹ میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو پیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں