وزیر اعظم کی بھارت کو متاثرہ خاندانوں کیلئے ’احساس پروگرام‘ استعمال کرنیکی پیشکش

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے بھارت کواپنے کامیاب ’کیش ٹرانسفرپروگرام‘ کا طریقہ کار فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔سماجی رابطی کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے متعلق ایک رپورٹ شیئر کرائی جس کے مطابق بھارت کے 34 فیصد گھرانے حکومتی مدد کے بغیر ایک ہفتے سے زیادہ نہیں گزارسکیں گے۔وزیراعظم نے بھارت کواپنے کامیاب ’کیش ٹرانسفرپروگرام‘ کا طریقہ کارفراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کامیاب کیش ٹرانسفر پروگرام بھارت سے شیئر کرنا چاہتا ہوں جس پروگرام کے فائدے اور شفافیت کو عالمی سطح پر بھی پزیرائی ملی۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب خاندانوں کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے شفاف طریقے اورکامیابی سے 9 ہفتوں میں ایک کروڑسے زائد خاندانوں میں 120 ارب روپے تقسیم کئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل احساس پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر نے بھی اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اب تک ایک کروڑ سے زیادہ مستحق خاندنوں کو 121 ارب سے زیادہ کی کیش امداد دی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں