ہانگ کانگ کو دنیا کا سب سے مہنگا شہر قرار دیدیا گیا

ہانگ کانگ :دنیا میں تارکین وطن کے لیے دس مہنگے ترین شہروں میں سے چھ ایشیاء میں ہیں اور ہانگ کانگ ان میں سر فہرست ہے۔عالمی مشاورتی ادارے ‘مرسر’ کا تارکین وطن کے رہائشی اخراجات سے متعلق سالانہ سروے جاری، ہانگ کانگ کو دنیا کا سب سے مہنگا شہر قرار دیا گیا۔ دنیا کا دوسرا سب سے مہنگا شہر ترکمانستان کا دارالحکومت اشک آباد ہے۔ جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو تیسرے، سوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ چوتھے اور سنگا پور مہنگے شہروں کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔ سروے کے مطابق تیونس دنیا کا سب سے سستا شہر ہے۔سروے میں 209 ملکوں کا جائزہ لیا گیا اور روز مرہ ضروریات اور استعمال کی 200 اشیاء اور خدمات کی لاگت کی بنیاد پر مہنگائی کا تعین کیا گیا۔ ان میں رہائش، ٹرانسپورٹ، کھانے پینے، کپڑے، گھریلو استعمال کی چیزیں اور تفریح شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں