بلوچستان حکومت کا اپوزیشن کی کال پر احتجاج اور روڈ بند کرنے والوں کیخلاف کارروئی کا فیصلہ

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے اپوزیشن کی کال پر روڈ بند اور احتجاج کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق حکومت بلو چستان کی جانب سے محکمہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام پولیس تھانے اپنے علاقوں میں گزشتہ روز اپوزیشن اراکین اسمبلی کی کال پر قومی شاہراہیں بندکرنے اور احتجاج کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کریں حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کا روڈ بند کرنا اور احتجاج کرنا دفعہ 144کی خلاف وزی ہے اس وقت صوبے بھر میں کووڈ 19کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں